Advertisement

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں: خسرو بختیار/ حماد اظہر و دیگر وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل.

/وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں: خسرو بختیار 
حماداظہر و دیگر وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل

پاکستان کی وفاق کابینہ میں پیر کے روز بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کئی وفاقی وزرا بشمول مخدوم خسرو بختیار اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں .وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار سے ان کا قلمدان واپس لے کر سید فخر امام کو دے دیا گی ہے۔حماد اظہر جو اب تک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور تھے. انھیں وزارتِ صنعت و پیداوار دے دی گئی ہے جبکہ حماد اظہر کا اقتصادی امور کا قلمدان اب خسرو بختیار کو دے دیا گیا ہے, سیکریٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ہاشم پوپلزئی کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ عمر حمید کو سیکریٹری تعینات کر دیا گیا ہے . یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وفاقی حکومت کو دسمبر 2019 اور جنوری 2020 میں آٹے اور چینی کے بحران پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments